نئے انتظامی یونٹس پر تحریک انصاف میں مثبت سوچ، حتمی فیصلہ بانی کریں گے: شفیع جان

نئے انتظامی یونٹس پر تحریک انصاف میں مثبت سوچ، حتمی فیصلہ بانی کریں گے: شفیع جان

Sep 5, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے تحریک انصاف میں مثبت سوچ پائی جاتی ہے۔پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ اس معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات سامنے آچکے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں، لیکن اس معاملے پر آخری فیصلہ بانی تحریک انصاف ہی کریں گے۔شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت نے تاحال تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔