واہگہ بارڈر پر عاطف اسلم کی قوالی، آیوشمان اور سارہ کی ویڈیو وائرل

واہگہ بارڈر پر عاطف اسلم کی قوالی، آیوشمان اور سارہ کی ویڈیو وائرل

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی واہگہ بارڈر آمد کے موقع پر پاکستانی حدود میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی قوالی ’تاجدارِ حرم‘ چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دونوں بھارتی اداکار اپنی نئی فلم ’اڑتا تیر‘ کی تشہیر کے لیے اٹاری واہگہ بارڈر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر مبینہ طور پر پاکستانی جانب سے لاؤڈ اسپیکرز پر عاطف اسلم کی مشہور قوالی ’تاجدارِ حرم‘ چلائی گئی، جس کی آواز بھارتی اداکاروں کی تشہیری سرگرمیوں کے دوران بھی سنائی دیتی رہی۔واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی توجہ حاصل کرنے لگیں اور اس حوالے سے مختلف تبصرے کیے گئے۔واضح رہے کہ آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی فلم ’اڑتا تیر‘ 23 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ تاہم ریلیز سے قبل ہی فلم کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ صارفین نے فلم کے مبینہ پاکستان مخالف موضوع پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔