فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
Oct 22, 2026|ویب ڈیسک
پشاور ( اباسین خبر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی نے پانچ روز قبل اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی گزشتہ 30 برس سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور انہوں نے جماعت کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دی ہیں۔