بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا، آٹا بھی مہنگا

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا، آٹا بھی مہنگا

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا ہے، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سے اب تک ایک لاکھ بوری گندم بھی نہیں خرید سکی۔ محکمہ خوراک بلوچستان اور پاسکو کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے گندم کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ خضدار، چاغی، واشک، کیچ اور دیگر اضلاع میں 50 کلو آٹے کی بوری 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔سیکریٹری خوراک بلوچستان کے مطابق پاسکو سے گندم کی خریداری کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کا تعین اور مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانا محکمہ صنعت اور ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہے۔