بارش کے باعث قومی ٹیم کی ایجبسٹن میں پریکٹس متاثر، کھلاڑیوں کا اندرونی تربیتی سیشن
Sep 5, 2026|ویب ڈیسک
برمنگھم( سپورٹس ڈیسک) ایجبسٹن کرکٹ میدان میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن متاثر ہوا، جس کے بعد کھلاڑیوں نے میدان کے بجائے اندرونی حصے میں پریکٹس کی۔کوچز کی نگرانی میں قومی کھلاڑیوں نے بلے بازی اور گیند بازی کی مشق کی اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی۔قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی عمران رندھاوا، عبداللہ فضل اور عرفات منہاس نے بھی تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔صائم ایوب، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ اور رضا اللہ آج قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جس کے بعد ٹیم کی تیاریوں میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔