عالمی بینک کی سندھ میں صاف پانی منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

عالمی بینک کی سندھ میں صاف پانی منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی بینک نے صوبہ سندھ کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت منظور کرلی ہے، جس کے تحت دیہی علاقوں میں 15 لاکھ افراد کو صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ رقم اسٹار واش ون منصوبے پر خرچ کی جائے گی، جس کا مقصد دیہی سندھ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی نشوونما متاثر ہونے اور ان کا قد مناسب طور پر نہ بڑھنے کی ایک بڑی وجہ آلودہ پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے دیہی سندھ میں بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہونے کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی سندھ کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔