مائیکرو سافٹ کی عالمی سروسز متاثر، 74 ممالک میں صارفین پریشان

مائیکرو سافٹ کی عالمی سروسز متاثر، 74 ممالک میں صارفین پریشان

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) دنیا بھر میں ڈیجیٹل نظام کو اچانک دھچکا لگنے سے ای میل سروسز معطل، کلاؤڈ نظام متاثر اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل پیدا ہوگیا۔مائیکرو سافٹ کی مختلف خدمات میں عالمی سطح پر اچانک تعطل کے باعث 74 ممالک میں ایک لاکھ سے زائد صارفین، کاروباری اداروں اور سرکاری محکموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سروسز کی بندش کے نتیجے میں ای میلز کی ترسیل رک گئی جبکہ کلاؤڈ سہولتیں بھی متاثر ہوئیں، جس سے معمول کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔