پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں نیا ریکارڈ، عوام پر مالی بوجھ بڑھ گیا

پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں نیا ریکارڈ، عوام پر مالی بوجھ بڑھ گیا

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی کا انکشاف ہوا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں پر اس مد میں بھاری مالی بوجھ عائد کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 10 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں لیوی وصولی کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔