فیصل آباد میں ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا اعلان

فیصل آباد میں ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا اعلان

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے تمام 10 میچز اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے، جبکہ مقابلوں کا فارمیٹ ٹرپل راؤنڈ روبن ہوگا۔ ہر ٹیم 6 میچز کھیلے گی اور بہترین کارکردگی دکھانے والی 2 ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیم 28 ستمبر جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ تینوں ٹیمیں ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے سیریز میں حصہ لیں گی۔سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس کی قیادت فضہ فیاض کریں گی۔ بیٹرز قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف اسپنر افشین خان کو پہلی مرتبہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم بدھ سے بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ شروع کرے گی، جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیمیں 29 اور 30 ستمبر جبکہ یکم اکتوبر کو اقبال اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔