او آئی سی کی مکہ، مدینہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

او آئی سی کی مکہ، مدینہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مکہ اور مدینہ کے علاقوں پر حوثیوں کے حملوں اور سعودی عرب کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان حملوں سے بے گناہ شہریوں میں خوف پھیلا، مقدس مقامات اور مساجد کی حرمت متاثر ہوئی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔بیان کے مطابق مقدس مقامات، مساجد اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا حوثی ملیشیا کی ایسی کارروائیاں ہیں جو اسلامی اقدار، عالمی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول یا برداشت نہیں کی جاسکتی، ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی اور ان کا سدباب ضروری ہے۔