امریکی ایوان نمائندگان کا ایران جنگ کے اختتام کا مطالبہ

امریکی ایوان نمائندگان کا ایران جنگ کے اختتام کا مطالبہ

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی، جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے اور امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے معاملے پر ایوان نمائندگان کی جانب سے صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی یہ تیسری کوشش ہے، جس کی ڈیموکریٹ ارکان کے علاوہ بعض ریپبلکن ارکان نے بھی حمایت کی۔قرارداد پر ووٹنگ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل ہوئی۔ ڈیموکریٹ ارکان نے اسے ایران جنگ کے حوالے سے اپنی اہم ترین کوششوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔قرارداد منظور ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد کے لیے سینیٹ سے منظوری سمیت مزید آئینی اور قانونی مراحل مکمل کرنا ہوں گے۔ اس سے قبل بھی کانگریس میں ایران جنگ کے معاملے پر صدر کے اختیارات محدود کرنے کی کوششیں سامنے آچکی ہیں۔ایران جنگ کے مالی اخراجات بھی امریکی سیاست میں زیر بحث ہیں۔ کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق اگست 2026ء تک جنگ پر امریکا کے تقریباً 38 ارب ڈالر خرچ ہوچکے تھے جبکہ اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔