صومالی صدر سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

صومالی صدر سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

موغا دیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمد نے صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا استقبال کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران صومالیہ میں رابطہ عالم اسلامی کی مذہبی، فکری اور انسانی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔صومالی صدر نے صومالی عوام کی مدد اور حمایت کے لیے رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے صومالی علما کے ساتھ ایک جامع علمی و فکری نشست میں بھی شرکت کی، جبکہ ’’صومالیہ عالم اسلام کے قلب میں‘‘ کے عنوان سے خصوصی فورم کا انعقاد بھی کیا گیا۔