اختر مینگل کی سیاست تضادات کا شکار ہے، انوار الحق کاکڑ

اختر مینگل کی سیاست تضادات کا شکار ہے، انوار الحق کاکڑ

Sep 16, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ ( اباسین خبر) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سردار اختر جان مینگل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سیاسی سرگرمیاں انوار الحق کاکڑ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اختر مینگل کے موجودہ سیاسی طرزِ عمل میں نمایاں تضادات نظر آتے ہیں اور ان کے بیانات کو بھی اسی پس منظر میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کی سیاسی سرگرمیوں اور بیانات میں انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کا ذکر نمایاں رہتا ہے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کی پوری سیاسی اننگز انہی شخصیات کے گرد گھوم رہی ہے۔سابق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ماضی میں ووٹ دینے والے آج خود کو انقلابی قوتوں کے طور پر پیش کررہے ہیں، جو ان کے بقول واضح سیاسی تضاد ہے۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ سیاست میں اصولوں اور مؤقف پر مستقل مزاجی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، تاہم بعض سیاسی رہنماؤں کے ماضی کے فیصلوں اور موجودہ بیانیے میں واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔