اقوام متحدہ کا غزہ کے تمام علاقوں تک معائنہ کاروں کو رسائی دینے کا مطالبہ
Sep 16, 2026|ویب ڈیسک
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے غزہ کے تمام حصوں میں معائنہ کاروں کو رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ ملنے والی باقیات میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جو ممکنہ جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہے۔وولکر ترک کے مطابق غزہ کے اسرائیلی قبضے میں موجود علاقوں میں بلڈوزروں کے ذریعے عمارتوں اور دیگر مقامات کو منہدم کیا جارہا ہے جبکہ لاشوں کی بے حرمتی بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے متاثرین کی شناخت، فرانزک شواہد محفوظ کرنے، تدفین کے مقامات کا ریکارڈ مرتب کرنے اور متاثرین کے اہلخانہ کو اطلاع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔