ایشین گیمز، پاکستانی ویمن ٹیم کی ناگویا میں بھرپور تیاری
Sep 16, 2026|ویب ڈیسک
ناگویا (سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز 2026ء کے مقابلوں کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جاپان کے شہر ناگویا میں بھرپور تربیتی سیشن کیا۔کوچز کی نگرانی میں قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور جسمانی فٹنس کی مشقیں کیں۔ پاکستان ویمن ٹیم 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2026ء میں شرکت کے لیے پیر کی صبح دبئی سے جاپان روانہ ہوئی تھی۔وکٹ کیپر منیبہ علی والدہ کی علالت کے باعث ٹیم کے ہمراہ جاپان روانہ نہ ہوسکیں، جبکہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں 14 کھلاڑی شامل ہیں۔