ایران کے معاملے پر حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، ٹرمپ

ایران کے معاملے پر حالات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، ٹرمپ

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں کیا جائے گا بلکہ حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے موزوں وقت کا انتظار کیا جائے گا اور امریکا خطے کی بدلتی صورتحال سمیت سفارتی امکانات پر بھی نظر رکھے گا۔امریکی صدر نے اشارہ دیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی سے متعلق حتمی فیصلہ نئے سال کے آغاز کے بعد کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ابھی وقت موجود ہے اور ایران کے معاملے میں آئندہ اقدامات کا تعین حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔