امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی ملزم کو آج سزا ہوگی

امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی ملزم کو آج سزا ہوگی

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کو آج نیویارک کی عدالت سزا سنائے گی۔ امریکی استغاثہ نے ملزم کو 24 سال قید کی سزا دینے کی درخواست کی ہے۔عدالتی کارروائی پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے شروع ہوگی، جس کے دوران امریکی محکمہ انصاف کے پراسیکیوٹرز ملزم کے خلاف الزامات پیش کریں گے۔ نکھل گپتا پہلے ہی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے۔سماعت کے دوران سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے گا۔دوسری جانب مقدمے میں نامزد ایک اور شریک ملزم اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے اہلکار وکاش یادو تاحال بھارت میں روپوش ہیں۔گرپتونت سنگھ نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نکھل گپتا اس سازش میں محض ایک آلہ کار ہے، جبکہ ان کے دعوے کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی کے پیچھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی براہ راست ملوث ہیں۔