حکومت نے جیٹ فیول، مٹی کا تیل سستا کردیا

حکومت نے جیٹ فیول، مٹی کا تیل سستا کردیا

Nov 21, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی کر دی ہے، جس کا باقاعدہ اطلاق ہفتہ 21 نومبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق طیاروں کے ایندھن یعنی جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 6 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 299 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔اسی طرح گھریلو اور دیگر ضروریات میں استعمال ہونے والے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اس کا نیا نرخ 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔مزید برآں زرعی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 11 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پی ایس او کے مطابق صارفین کو اب یہ تینوں پیٹرولیم مصنوعات کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔