خاندان کو متحد رکھنا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے، شہود علوی

خاندان کو متحد رکھنا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے، شہود علوی

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنا اور اسے ٹوٹنے سے محفوظ رکھنا ہے۔شہود علوی نے کم عمری میں شادی کی اور اپنی ازدواجی زندگی کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔ وہ آج بھی شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور اپنے فن کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ایک انٹرویو میں زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ دنیا نے کئی نامور فنکاروں کو دیکھا ہے جن کی شادیاں کئی دہائیوں تک برقرار رہنے کے باوجود بالآخر طلاق پر ختم ہو گئیں۔ان کے مطابق انسان جب زندگی میں کامیابیاں حاصل کر لیتا ہے، دولت کماتا ہے اور دنیا بھر کی سیر کرتا ہے تو بعض اوقات ان چیزوں کو اپنی ذات پر حاوی کر لیتا ہے۔ ایسے حالات میں خاندان کو ترجیح دینا اور اسے پیچھے چھوڑنے کے بجائے اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھنا انتہائی ضروری ہے۔شہود علوی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کو ساتھ لے کر چلنے کو اپنا مقصد بنایا اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس کوشش میں کامیاب رہے۔