آسٹریلوی رکنِ پارلیمنٹ نے الوداعی خطاب میں گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی

آسٹریلوی رکنِ پارلیمنٹ نے الوداعی خطاب میں گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی

Nov 21, 2026|ویب ڈیسک

سڈنی  ( شو بز ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک رکنِ پارلیمنٹ نے ایوان میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران سب کے سامنے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر کے ساتھی اراکین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی رکنِ پارلیمنٹ ایوان میں اپنا آخری خطاب کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے گفتگو کا رخ اپنی ذاتی زندگی کی جانب موڑ دیا اور گیلری میں موجود اپنی گرل فرینڈ سے سوال کیا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘اس غیر متوقع پیشکش پر ایوان میں موجود تمام اراکین حیران رہ گئے، تاہم جیسے ہی ان کی گرل فرینڈ نے شادی کے لیے ہاں کہی تو پورا ایوان تالیوں اور خوشی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس دلچسپ اور جذباتی لمحے کی ویڈیو بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی، جس میں ساتھی اراکین کو جوڑے کی خوشی میں بھرپور انداز میں شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوں رکنِ پارلیمنٹ کا رسمی الوداعی خطاب زندگی کی ایک یادگار تقریب میں تبدیل ہو گیا۔