اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے سربراہ بھی ہیں، عراقچی کا طنز
Nov 20, 2026|ویب ڈیسک
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کے بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عباس عراقچی نے یہ تبصرہ اسرائیلی سفیر کے امریکی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو کے تناظر میں کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا ایران کی شکست کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے معاملے پر کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر دیکھا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔