سینڈ پیپر تنازع، وسیم اکرم اور محمد حفیظ نے پیٹ کمنز کے مؤقف پر سوال اٹھا دیے

سینڈ پیپر تنازع، وسیم اکرم اور محمد حفیظ نے پیٹ کمنز کے مؤقف پر سوال اٹھا دیے

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بال ٹیمپرنگ کے مشہور سینڈ پیپر تنازع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کردیے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ تجربہ کار بولر کے لیے گیند دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہوتا کہ اسے قدرتی طور پر کھردرا کیا گیا ہے یا سینڈ پیپر کے ذریعے اس کی سطح کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام حالات میں گیند پر پڑنے والے نشانات اور سینڈ پیپر سے لگنے والی خراشوں میں واضح فرق ہوتا ہے۔ وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ نئی گیند اور سینڈ پیپر استعمال کرکے خود بھی دونوں کے درمیان فرق کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔سابق کپتان نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد کسی کی حمایت یا مخالفت کرنا نہیں، تاہم آسٹریلوی کرکٹ کی پہچان دیانت داری اور میدان میں بھرپور مقابلہ ہے۔دوسری جانب سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینڈ پیپر تنازع کے حوالے سے پیٹ کمنز کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے معنی قرار دیا۔