پولو ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے بھارت کو 7-4 سے شکست دے دی
Nov 14, 2026|ویب ڈیسک
ابوجا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے پولو ورلڈ کپ کوالیفائر کے اہم مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 7-4 سے ہرا دیا۔نائجیریا میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 4 گول کے مقابلے میں 7 گول اسکور کیے۔پاکستان نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں ایران کو بھی شکست دی تھی۔ پلے آف مرحلے میں مسلسل 2 کامیابیوں کے بعد قومی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ اتوار کو میزبان نائجیریا کے خلاف کھیلے گا۔