انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

عمان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ عمان کے علاقے العمرات میں جاری ہے۔فائنل کے لیے پاکستانی ٹیم میں کپتان فرحان یوسف، عثمان خان، حیام خان، عبدالقادر، احمد حسین، حسنین عباس، حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ اور علی رضا شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، جبکہ گروپ مرحلے میں بھی قومی ٹیم نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔گروپ مرحلے کے اس مقابلے میں حمزہ یوسف کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے بھارت کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔