لاہور چیمبر انتخابات، ویژن الائنس کے 12 امیدوار کامیاب

لاہور چیمبر انتخابات، ویژن الائنس کے 12 امیدوار کامیاب

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے ابتدائی نتائج جاری کردیے گئے، جن کے مطابق ویژن الائنس نے 12 جبکہ پی پی بی اے الائنس نے 3 نشستیں حاصل کرلیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی ہسام 1700 ووٹ لے کر سب سے آگے رہے، جبکہ شیخ محمد ابراہیم نے 1638 ووٹ حاصل کیے۔ دیگر کامیاب امیدواروں میں حامد رضا، یوسف رضوی، عظیم افتخار، سید مردان علی زیدی، طارق محمود، ذوالفقار چوہدری، حماد محمود، چودھری فرغام، محمد علی اور عمر عبداللہ شامل ہیں۔پی پی بی اے الائنس کے طاہر منظور چوہدری نے 1478، عامر عطا باری نے 1460 جبکہ حمزہ مجید نے 1455 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب پی پی بی اے الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار نے انتخابی نتائج کی گنتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ الائنس کے امیدواروں نے دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی، جبکہ ریکارڈ ڈی جی ٹی او کے مبصرین کی موجودگی میں سربمہر کردیا گیا۔