کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاک

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مزابند رینج میں پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کی ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔