امریکا ایران جنگ، مرحلہ وار معاہدے کیلئے مذاکرات پر غور

امریکا ایران جنگ، مرحلہ وار معاہدے کیلئے مذاکرات پر غور

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور جاری تعطل کو دور کرنے کیلئے مرحلہ وار معاہدے کے امکانات پر غور شروع کردیا۔رائٹرز کے مطابق کئی ماہ سے جاری جنگ کے بعد ممکنہ معاہدے کے تحت ایران آبنائے ہرمز کھول سکتا ہے، جبکہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ایران محصولات میں لچک دکھانے کا اشارہ دے رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کے معاملے پر اس کا مؤقف برقرار ہے۔ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق تعطل ختم کرنے کیلئے مرحلہ وار معاہدہ سب سے قابلِ عمل راستہ ہوسکتا ہے۔امریکا کے سابق مذاکرات کار ڈینس راس نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان 30 فیصد ہے۔