چمن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

چمن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے سرحدی علاقے میں جارحیت اور دراندازی کی کوشش کی گئی، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور مخالف عناصر کے عزائم کو ناکام کردیا۔