نیتن یاہو کا اقوام متحدہ سے خطاب، متعدد وفود کا واک آؤٹ
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر شروع ہوتے ہی متعدد ممالک کے وفود احتجاجاً اجلاس ہال سے باہر نکل گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے خطاب کے دوران 77 ممالک کے وفود یا تو ہال سے باہر چلے گئے یا اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، تاہم تمام غیرحاضر وفود کو احتجاجی واک آؤٹ کا حصہ قرار نہیں دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ترکیہ، ایران، پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش، شام، اردن، عراق، ازبکستان اور کرغزستان سمیت عرب، ایشیائی، افریقی، یورپی اور لاطینی امریکی ممالک کے نمائندوں نے تقریر کے آغاز پر ہال چھوڑ دیا۔فلسطینی مشن نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نمائندوں سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اجتماعی طور پر اجلاس سے باہر نکلنے کی اپیل کی تھی۔یہ احتجاج غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں موجود سفارتی اختلافات کی عکاسی کرتا ہے۔