سعودی اتحادی فورس کا حوثیوں کے 6 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
Sep 25, 2026|ویب ڈیسک
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحادی فورس نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بناتے ہوئے طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوششیں بھی روک دی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے تمام 6 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی روک کر تباہ کیے گئے۔ دوسری جانب سعودی شہری دفاع نے مکہ مکرمہ، طائف، جدہ، ینبع اور تبوک کیلئے جاری خطرے کے انتباہات واپس لے لیے ہیں۔