پٹرول 84 پیسے، ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لٹر سستا

پٹرول 84 پیسے، ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لٹر سستا

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 25 ستمبر 2026ء سے کیا گیا ہے۔