بیرونی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی
Sep 25, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم رواں ہفتے تین ارب ڈالر سے زائد کی رقم موصول ہوئی ہے۔مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے دو ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے گئے، جس کے بعد 20 جون کو سرکاری زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے تین ارب 10 کروڑ ڈالر کے تجارتی قرضے اور 50 کروڑ ڈالر کے کثیر ملکی قرضے موصول ہوئے ہیں، تاہم یہ رقم 27 جون کو جاری ہونے والے اعداد و شمار میں شامل کی جائے گی۔مرکزی بینک نے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 39 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے، جن میں تجارتی بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 29 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔