ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 21 فیصد تک کمی

ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 21 فیصد تک کمی

Sep 25, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) اوگرا نے ستمبر 2026ء کیلئے ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس کی نئی قیمتیں مقرر کردیں، جن میں دونوں گیس کمپنیوں کیلئے نمایاں کمی کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد کمی کے بعد نئی قیمت 15.1963 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026ء سے ہوگا۔