ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ سیریز میں سچن ٹنڈولکر کے 3 ریکارڈز توڑنے کا موقع
لاہور( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے 3 اہم ریکارڈز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، جس میں کوہلی کو کئی انفرادی اعزازات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔لسٹ اے کرکٹ میں سنچریاں:دونوں کھلاڑی لسٹ اے کرکٹ میں اب تک 60، 60 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ مزید ایک سنچری اسکور کرکے کوہلی سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں رنز:کوہلی اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 ہزار 667 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر کے نام 8 ہزار 720 رنز ہیں۔ انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 54 رنز درکار ہیں۔سینا ممالک کے خلاف نصف سنچریاں:تیسرا ریکارڈ جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے سے متعلق ہے۔ کوہلی اور ٹنڈولکر دونوں یہ کارنامہ 133، 133 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھا کر کوہلی اس فہرست میں بھی سچن ٹنڈولکر سے آگے نکل سکتے ہیں۔