میسی اور رونالڈو فیفا ورلڈ الیون کیلئے نامزد، 26 کھلاڑیوں کی فہرست جاری

میسی اور رونالڈو فیفا ورلڈ الیون کیلئے نامزد، 26 کھلاڑیوں کی فہرست جاری

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو 2026 کی فیفا پرو مینز ورلڈ الیون کے لیے نامزد 26 کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔نامزدگیوں میں ہیری کین، کائیلیان ایمباپے، ایرلنگ ہالینڈ اور لامین یامال سمیت دیگر نامور فٹبالرز بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس اعزاز کے لیے فاتح کھلاڑیوں کا انتخاب صحافیوں یا شائقین کے بجائے خود پیشہ ور فٹبالرز کرتے ہیں۔ فیفا پرو کے مطابق اس سال 73 ممالک سے تعلق رکھنے والے 19 ہزار 806 کھلاڑیوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔میسی 39 جبکہ رونالڈو 41 برس کی عمر میں بھی اپنے ہم پیشہ کھلاڑیوں کے ووٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔حتمی ورلڈ الیون کا اعلان 9 نومبر 2026 کو کیا جائے گا، جس کے لیے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ 4 اگست 2025 سے 19 جولائی 2026 تک لیا گیا ہے۔حتمی ٹیم میں ایک گول کیپر، 3 دفاعی کھلاڑی، 3 مڈفیلڈرز اور 3 فارورڈز شامل ہوں گے، جبکہ گیارہویں کھلاڑی کا انتخاب سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دیگر میدان میں کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔