امریکا میں ووٹرز کا ڈیٹا انتخابی حکام کو دینے سے ٹرمپ انتظامیہ روک دی گئی

امریکا میں ووٹرز کا ڈیٹا انتخابی حکام کو دینے سے ٹرمپ انتظامیہ روک دی گئی

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو انتخابی عمل میں مداخلت کے معاملے پر ایک اور قانونی دھچکا لگا ہے، جہاں عدالت نے غیر ملکی ووٹرز کی فہرستیں انتخابی حکام کو فراہم کرنے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی عدالت نے محکمہ انصاف اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو اس حوالے سے مزید کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی جج نے ریمارکس دیے کہ ووٹرز کا ذاتی ڈیٹا جاری کرنا وفاقی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی بن سکتا ہے۔ عدالت نے غیر ملکی ووٹرز کے بیلٹ پیپرز الگ رکھنے سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی سوالات اٹھائے۔دوسری جانب کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر غیر ملکی ووٹرز کے 20 ہزار بیلٹ پیپرز الگ رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی گئی۔