ایران کا مذاکراتی جواب امریکا کو موصول، جنگ روکنے کا فیصلہ واشنگٹن کے ہاتھ میں ہے: قالیباف

ایران کا مذاکراتی جواب امریکا کو موصول، جنگ روکنے کا فیصلہ واشنگٹن کے ہاتھ میں ہے: قالیباف

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

تہران  ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران اپنا جواب دے چکا ہے، اب جنگ روکنے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں قالیباف نے کہا کہ خطے کے ممالک کو جان لینا چاہیے کہ ایران جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی انگلی ٹریگر پر ہے، تاہم تہران نے امریکی فریق کو ایک مضبوط اور منطقی جواب بھی دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ واشنگٹن کو کرنا ہے کہ وہ جنگ روکنے کے لیے کیا قدم اٹھاتا ہے۔قالیباف کے بیان میں ایران کی عسکری تیاری کے ساتھ امریکا کو سفارتی راستہ اختیار کرنے کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق تہران اپنا مؤقف پیش کر چکا ہے اور اب جنگ کا راستہ روکنا امریکی قیادت کے اختیار میں ہے۔