امریکا اور ایران میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں: قطر
Nov 3, 2026|ویب ڈیسک
دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق تہران جانے والی ثالثی ٹیم گزشتہ رات دوحہ واپس پہنچ گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک ثالثی کے دوران پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے اور خلیجی ممالک میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے دونوں فریقوں میں اتفاق پایا جاتا ہے اور مذاکرات میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور ایران ثالثی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں اور فی الحال پیش کردہ تجویز پر غور کررہے ہیں۔