ورلڈکپ 2027ء: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی طلب نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ورلڈکپ 2027ء: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی طلب نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

Nov 3, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے، اب تک تقریباً 84 لاکھ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔دونوں روایتی حریف 10 اکتوبر 2027ء کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔اسی اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل کے ٹکٹوں کے لیے بھی تقریباً 80 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔منتظمین کے مطابق ٹکٹوں کی قرعہ اندازی میں 193 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے حصہ لیا ہے، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027ء تک جاری رہنے والے 14 ٹیموں کے اس عالمی مقابلے کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔