ویرات کوہلی نے مداح کی دلی خواہش پوری کردی، تصاویر بنوائیں

ویرات کوہلی نے مداح کی دلی خواہش پوری کردی، تصاویر بنوائیں

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

دبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ میں ایک مداح کی جذباتی درخواست قبول کرکے اپنے مداح دوست اور عاجزانہ رویے کا مظاہرہ کیا، جس پر شائقین نے انہیں سراہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو حال ہی میں نیوزی لینڈ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ایک خاتون مداح نے ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی۔ کوہلی کو دیکھ کر وہ بے حد پُرجوش ہوگئیں اور بار بار ان سے تصویر بنانے کی درخواست کرتی رہیں۔مداح نے کہا کہ وہ کافی دیر سے ان کا انتظار کر رہی تھیں اور ان کے ساتھ ایک تصویر بنوانا چاہتی ہیں۔ ویرات کوہلی نے درخواست سنی اور جواب دیا کہ تمام لوگ ایک ساتھ آجائیں۔37 سالہ سابق کپتان نے صرف ایک مداح کے ساتھ تصویر بنوانے کے بجائے وہاں موجود دیگر شائقین کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا اور سب کے ساتھ خوش دلی سے تصاویر بنوائیں۔ اس طرح کئی مداحوں کو اپنے پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ یادگار لمحات محفوظ کرنے کا موقع ملا۔ویرات کوہلی کے اس مختصر مگر خوشگوار عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ وہ کرکٹ کے میدان سے باہر بھی اپنے مداحوں کو اہمیت دیتے ہیں۔