رضوان اللہ کی پانچ وکٹیں، بنگلادیش کی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر

رضوان اللہ کی پانچ وکٹیں، بنگلادیش کی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

مسقط (سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 138 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ رضوان اللہ نے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلے میں بنگلادیش نے گروپ اے کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے بنگلادیشی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور انہیں بڑا مجموعہ ترتیب دینے کا موقع نہ دیا۔رضوان اللہ نے 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلادیش کی جانب سے اوپنر عبداللہ الموہی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ رقیب الحسین نے 26 اور الرفی نے 20 رنز اسکور کیے۔ محمد صیام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر، بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔