ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے

ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر ثاقب خان نے ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرکے قومی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔ثاقب خان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے ہی میچ کے دوران 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 16ویں بولر بھی بن گئے۔ ان سے قبل محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی ایک اننگز میں 7، 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔