ڈی آئی خان میں تھانے پر خودکش حملہ، قریبی مسجد شہید
Nov 12, 2026|ویب ڈیسک
ڈیرہ اسماعیل خان( اباسین خبر) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بندکورائی پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، قریبی مسجد شہید ہوگئی جبکہ تھانے اور آس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت سے تھانے کا گیٹ اور دیوار منہدم ہوگئے، تاہم اہلکاروں کی بروقت جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ایس پی پہاڑ پور، ڈی ایس پی اور مقامی افراد نے حملہ آوروں کا تعاقب بھی کیا، تاہم دہشت گرد اندھیرے اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔