اینویڈیا سربراہ کے مبینہ چینی روابط، ایف بی آئی کی تحقیقات شروع
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ مبینہ چینی روابط اور جدید مصنوعی ذہانت کی چپس چین منتقل کیے جانے کے معاملے پر تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے جینسن ہوانگ کے مبینہ چینی روابط کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفتیش کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا اینویڈیا کی جدید ترین مصنوعی ذہانت کی چپس غیر قانونی طور پر چین منتقل کی گئی ہیں یا نہیں۔رپورٹس میں جینسن ہوانگ پر چینی جاسوسی سے روابط کے الزامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کے حق میں تاحال کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔ امریکی حکام جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی چین منتقل ہونے کے معاملے کی تفصیلی جانچ کررہے ہیں۔اس پیش رفت کے بعد اینویڈیا کا بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ کمپنی کے مستقبل اور جینسن ہوانگ کے عہدے پر برقرار رہنے سے متعلق اہم مشاورت جاری ہے۔