فرانس میں مہمان صدر کے استقبال کے دوران گارڈ سیڑھیوں سے گر پڑا

فرانس میں مہمان صدر کے استقبال کے دوران گارڈ سیڑھیوں سے گر پڑا

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں سلوواکیا کے صدر کے سرکاری استقبال کی پروقار تقریب اس وقت غیر متوقع صورتحال اختیار کرگئی جب گارڈ آف آنر میں شامل ایک اہلکار سیڑھیوں پر اچانک لڑکھڑا کر گر پڑا۔واقعے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ایک لمحے کے لیے تذبذب کا شکار ہوگئے کہ وہ مہمان صدر کا استقبال کریں یا زمین پر گرے ہوئے اہلکار کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ تاہم انہوں نے روایتی سرکاری پروٹوکول کے بجائے انسانی ہمدردی کو ترجیح دیتے ہوئے استقبال کی کارروائی روک دی اور فوری طور پر اہلکار کو سنبھالنے کے لیے پہنچ گئے۔اس غیر متوقع منظر میں سلوواکیا کے صدر نے بھی تحمل کا مظاہرہ کیا اور پروٹوکول سے ہٹ کر صبر کے ساتھ انتظار کرتے رہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد فرانسیسی صدر کے انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔