عثمان پیرزادہ نے دوسری شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دوسری شادی کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔گزشتہ چند روز سے عثمان پیرزادہ کا نام ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا تھا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے نکاح کی خبریں بھی زیرِ گردش تھیں۔بعد ازاں مذکورہ اداکارہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے افواہوں کی تردید کردی، جبکہ اب عثمان پیرزادہ کی اہلیہ ثمینہ نے شوہر کا وضاحتی بیان انسٹاگرام کی اسٹوری میں شیئر کردیا۔عثمان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی صرف ایک اہلیہ ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ آئندہ 50 برس تک بھی وہی ان کی بیوی رہیں۔ثمینہ نے شوہر کا یہ بیان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا۔اداکار کی اہلیہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جبکہ جوڑے کے مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔