پاکستان آئیڈل کی حرا قیصر پہلی بار کراچی میں پرفارم کریں گی
Sep 15, 2026|ویب ڈیسک
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان آئیڈل کی فاتح حرا قیصر پہلی مرتبہ کراچی میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔آرٹس کونسل کے تین روزہ موسیقی میلے میں پاکستان آئیڈل کے نمایاں فنکار پہلی بار بڑے براہِ راست کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ حمیرا چنا، غلام عباس اور دیگر نئی آوازیں تین روز تک شائقین موسیقی کو محظوظ کریں گی۔آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان آئیڈل کے پلیٹ فارم سے کئی بہترین آوازیں سامنے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، لاہور، ملتان اور کراچی سے پاکستان آئیڈل کے ستاروں کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان آئیڈل 2026 کی فاتح حرا قیصر بھی میوزک فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔