سلمان خان کے باڈی گارڈ کا بیٹا جلد بالی وڈ میں نظر آئے گا
Sep 15, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی: (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی المعروف شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ جلد بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کرسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابیر سنگھ کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خبریں گزشتہ کئی برس سے گردش کر رہی ہیں۔فلم فیئر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابیر سنگھ فلم ’’ٹارزن‘‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں داخل ہوں گے، جبکہ فلم میں سورج پنچولی کی شمولیت بھی متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق اس منصوبے سے متعلق فی الحال زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ سلمان خان فلم کے پروڈیوسر ہوں گے یا کسی اور حیثیت سے اس منصوبے کا حصہ بنیں گے۔