امریکی حکومت تباہ ہوچکی، ایران کی 7 شرائط ماننے کا وقت آگیا، محسن رضائی

امریکی حکومت تباہ ہوچکی، ایران کی 7 شرائط ماننے کا وقت آگیا، محسن رضائی

Nov 10, 2026|ویب ڈیسک

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی حکومت کو تباہ کرچکی ہے اور امریکا ایک مایوس جواری کی طرح ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ایرانی رہنما محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکا پر زور دیا کہ وہ فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا بند کرے اور مغربی ایشیا میں ابھرنے والے نئے نظام کو تسلیم کرے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران کی 7 شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دے اور انہیں تسلیم کرے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے اور فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، تاہم حملوں کا آپشن بدستور موجود ہے۔وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا کسی بھی وقت دوبارہ حملے شروع کرسکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے حوالے سے آئندہ کی صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور امریکا خطے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے ساتھ تہران کے ساتھ نئے معاہدے کا بھی منتظر ہے۔