میرا کا بہن کے علاج اور آخری رسومات میں تعاون پر مریم نواز سے اظہارِ تشکر
Nov 10, 2026|ویب ڈیسک
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی مرحومہ بہن کے علاج اور آخری رسومات کے انتظامات میں تعاون کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ان کی بہن کے علاج کے لیے بھرپور تعاون کیا، تاہم بدقسمتی سے ان کی بہن انتقال کر گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کی گئی نیکی اور مدد کو ان کا خاندان ہمیشہ یاد رکھے گا۔میرا نے بتایا کہ مریم نواز نے ان کی بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے انتظامات بھی کروائے اور ان کے تعاون سے مرحومہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کا خاندان مریم نواز کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مریم نواز کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور انہیں اس نیکی کا بہترین اجر دے۔